کتیا، جسے وقت کھانا پسند ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 28 اپریل 2015 12:02

کتیا، جسے وقت کھانا پسند ہے

بوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل2015ء)بوسٹن کے جانوروں کے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ایک کتیا نے تین گھڑیاں کھا لی جس کےفوراً بعد سے بڑے نقصان سے بچانے کے لیے اس کی سرجری کرنی پڑی۔ کتیا کا مالک جب گھر پہنچا تو اس نے دراز کے باہر گھڑیوں کے پرزے بکھرے دیکھے۔

(جاری ہے)

کتیا نے کسی طرح دراز کھول کر گھڑیاں اور لیدر کی چیزیں نکالی اور کھا گئی۔ کتیا کے مالک جیف نے اس کا ایکسرے کرایا تو ایسا لگا اس کے اندر اعضا کی جگہ مشینری فٹ ہے۔ یہ دیکھ کر فوراً ہی اس کی سرجری کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ کتیا خوش نصیب تھی جو اس کا فوراً آپریشن ہو گیا، ورنہ اس کی جان بھی جا سکتی تھی۔ آپریشن کے بعد کتیا اب جلدی سے روبہ صحت ہو رہی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu