مالک کے ساتھ ڈنڈ نکالنے والا کتا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 29 اپریل 2015 22:30

مالک کے ساتھ ڈنڈ نکالنے والا کتا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اپریل۔2015ء)بہت سے انسان خود کو فٹ رکھنے کے لیے ورزش کرتے ہیں۔ لگتا ہے یہ شوق اب کتوں کو بھی لگ گیا ہے۔یوٹیوب کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کتا اپنے جرمن مالک کے ساتھ بالکل اسی کی طرح ورزش کر رہا ہے۔ اس پیارے سے کتے کا نام ٹینی ہے جبکہ اس کے مالک کا نام ایرک ہے۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو اتنی مشہور ہوئی ہے کہ فیس بک پر ہی صرف چند دنوں میں 21 ملین سے بھی زیادہ بار دیکھ جا چکی ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کتا اور مالک دونوں بالکل ایک ہی طرح پش کرتے ہیں، پھر اپ کرتے ہیں، پش اور اپ کے درمیان میں کتا مالک کے ہاتھ پر ہاتھ(پنجہ) مارتا ہے، اس کے دونوں کس کرتے ہیں اور یہ عمل ویڈیو ختم ہونے تک جاری رہتا ہے۔ یہ کلپ 25 اپریل کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوا تھا جس کے بعد چند دنوں میں ہی کروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے

Browse Latest Weird News in Urdu