انٹرنیٹ پر مدد مانگنے کا انجام

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 29 اپریل 2015 22:30

انٹرنیٹ پر مدد مانگنے کا انجام

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اپریل۔2015ء) سڈفرسجس نے ایفل ٹاور کے ساتھ اپنی تصویر بنوائی۔ یہ تصویر اس طرح تھی کہ پیچھے ایفل ٹاور تھا اور آگے سڈ ایک ہاتھ اونچا کیے کھڑا تھا۔ سڈ فوٹو شاپ میں تصویر کا آپریشن کر کے ایفل ٹاور کو چھوٹا کر کے ہاتھوں کے نیچے لانا چاہتا تھا۔ وہ دکھانا چاہتاتھا کہ ایفل ٹاور کتنا چھوٹاہے۔ بدقسمتی سے سڈ نے اس کام کے لیے انٹرنیٹ پر مدد مانگی۔

انٹرنیٹ پر درجن ڈیزائنروں نے اس کی تصویر کا وہ حال کیا ہے جسے دیکھ کر سڈ صاحب شاید ہی آئندہ انٹرنیٹ پر مدد مانگیں ایک تصویر جس کا نام سپیس جام ایفل ہے میں اس کا جسم جانور کا بنا کر اس کا ہاتھ عجیب سے انداز میں لمبا کر دیا۔ سڈ فریجس ٹاور نام کی تصویر میں ایفل ٹاور کو چھوٹا کر کے اسے سڈ کا ہاتھ لگا دیا اور سڈ کو ایفل ٹاور جتنا اونچا کر دیا۔

(جاری ہے)

سپیس ٹائم کنٹنم نامی تصویر میں ایفل ٹاور کے اونچائی والے حصے کو آسمان میں داخل ہوتے اور زمین سے نکلتے دکھایا گیا ہے۔کسی ہندو ڈیزائنر نے اس کے ہاتھوں کو گنیش کی طرح دو سے چھ میں تبدیل کر دیا۔فراگ زیلا نامی تصویر میں سڈ نے اچھل کر ایفل ٹاور کو پکڑا ہوا ہے۔فوٹو شاپ لیول 9 میں ایفل ٹاور کے آگے سفید رنگ کر کے سائیڈ میں چھوٹا ساایفل ٹاور دکھایا ہوا ہے۔فوٹو شاپ ڈیزائنروں نے درجن بھر تصاویر میں سڈ کے ساتھ اسی طرح کا سلوک کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu