حاملہ عورت کی خوراک، اس کے لیے شرمندگی کا باعث

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 1 مئی 2015 14:22

حاملہ عورت کی خوراک، اس کے لیے شرمندگی کا باعث

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل2015ء)ایک حاملہ ماں کی عجیب عادت نے اس کی اور اسکے بچے کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔یہ عجیب عورت پتھر کھاتی ہے۔دوران حمل اکثر عورتیں چاکلیٹ، آئس کریم حتیٰ کے مختلف کھانے ملا جلا کر کھا نا چاہتی ہیں مگر سلویا جیسی عجیب خواہش کسی کی نہ ہو گی۔ایک پروگرام جس کا نام مائی ایکسٹرا آرڈنری پریگنینسی ہے میں سلویا کا انٹرویو ریکارڈ کیا تھا۔

نیویارک کی رہنے والی سلویا نےکھل کر اپنی عادت کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باوجود سلویا پتھر کھانے سے باز نہیں آتی۔سلویا نے کہا کہ اسے اپنی اس عادت سے بہت شرمندگی محسوس ہوتی ہے مگر وہ کھائے بنا نہیں رہ سکتی ۔ سلویا کا کہنا تھا کہ کچھ عورتوں کو اچار پسند ہوتا ہے مجھے پتھر ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ 21 سالہ سلویا گلیوں میں پتھر ڈھونڈ کر الگ کر رہی ہوتی ہے، وہ پتھر جمع کرتے ہوئے اس بات کا دھیان رکھتی ہے کہ یہ چبایا جائے گا یا نہیں۔سلویا کا کہنا ہے کہ کچھ پتھر دیکھ کر تو اس کے منہ میں پانی بھر آتا ہے۔ اس نے کہا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی من پسند چیز آپ کے سامنے آ جائے اور آپ اسے کھائے بغیر رہ نہ سکیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu