مفت گٹر صاف کرنے والے کی قسمت کھل گئی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 2 مئی 2015 13:32

مفت گٹر صاف کرنے والے کی قسمت کھل گئی

رونالڈ بچر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ تنہائی پسند اور خاموش طبع انسان تھا۔ اس نے اپنا گٹر مفت صاف کرنے والے ڈینئل شارپ کے لیے وصیت میں 5 لاکھ پاؤنڈ کا ترکہ چھوڑا ہے۔75 سالہ رونالڈ کی دوستی ڈینئل نے اس وقت شروع ہوئی جب اس نے ڈینئل کو گٹر صاف کرنے کے پیسے دینے سے انکار کر دیا اور دونوں دوست بن گئے۔

(جاری ہے)

اب رونالڈ بچر کے خاندان کا کہنا ہے کہ ڈینئل نے رونالڈ پر اثر انداز ہو کر وصیت تبدیل کرائی ہے، اگر ڈینئل اتنا ہی رونالڈ کا دوست تھا تو اسے پتہ کیوں کہ چلا کہ رونالڈ کی لاش دو مہینے سے اپنے فلیٹ میں پڑی سٹر رہی ہے اور اسے کسی نے دیکھا تک نہیں۔

خاندان والوں کا کہنا ہے کہ ڈیئنل دوستی کی جھوٹی کہانیاں سنا رہا ہے۔انہوں نے جج کو کہا کہ موجودہ وصیت کی تنسیخ کر کے پرانی وصیت کو بحال کیا جائے۔ رونالڈ کے خاندان والوں نے تسلیم کیا کہ رونالڈ کو کوئی ذہنی بیماری نہیں تھی وہ آخر تک اپنے ہوش و حواس میں تھا۔ ڈینئل کا کہنا ہے کہ اسے تو وصیت کے بارے میں سن کر بہت حیرانی ہوئی تھی، اس نے کبھی بھی اپنے بوڑھے دوست پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کی۔

Browse Latest Weird News in Urdu