دنیا کے 5 خوفناک ترین پل

پیر 4 مئی 2015 15:08

دنیا کے 5 خوفناک ترین پل

1۔سدہاؤریور برج
دریائے سدہاؤ کا پل (Sidhue River Bridge) چین میں واقع ہے۔یہ 460 میٹر(1509 فٹ) اونچا ہے۔یہ دنیا کا اونچا ترین پل ہے۔یہ پل صوبہ ہوبی کی باڈونگ کاؤنٹی میں دریائے سدہاؤ کے اوپر معلق ہے۔1300 میٹر لمبے اس پل نے شنگھائی اور چینڈو کو آپس میں ملایا ہوا ہے۔خطرناک پہاڑی راستے جسے ہویو جی50(Huyu G50) کہا جاتا ہے کی وجہ سے یہ پل دنیا کا خطرناک ترین پل ہے۔


2۔میلاؤ ویاڈکٹ
میلاؤ ویاڈکٹ جنوبی فرانس میں تارن ریور ویلی کے مقام پر واقع ہے جسے 2004 میں کھولا گیا۔اپنے بلند ترین مقام پر اس پل کی بلندی فرانس کے آئفل ٹاور سے بھی زیادہ ہے۔اس پل کا شمار اب بھی دنیا کے ایسے 20 پلو ں میں ہوتا ہے جن کی بلندی 270 میٹر سے زیادہ ہے۔
3۔ مونکی برج
مونکی برج(Monkey Bridges) ویتنام میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

اس پل کی بناؤٹ کافی عجیب ہے۔

پاؤں کے نیچے بس ایک بانس ہے۔ دوسرے کو ہاتھوں سے پکڑا جاتا ہے۔ اس پل پر چلتے ہوئے ،نیچے دریا میں گرنے سے بچنے کے لیے ،چلنے والے کی پوزیشن خودبخود بندر کی طرح ہو جاتی ہے۔ اسی وجہ سے اس کا نام مونکی برج ہے۔
4۔ رائل جارج برج
رائل جارج برج، کولاراڈو، امریکا میں واقع ہے۔یہ امریکا کا بلند ترین معلق پل ہے جو دریائے آرکنساس پر بنایا گیا ہے۔

یہ پل 295 میٹر(969فٹ) اونچا اور 384 میٹر(1260فٹ) لمبا ہے۔یہ پل پہلی بار 1929 میں بنا جبکہ 1982 سے پہلے ہلکی سی ہوا پر بھی یہ خطرناک انداز میں جھولے کھانے لگتا تھا۔1982 میں اسے مستحکم کرنے کے لیے اس میں تاریں لگائی گئیں مگر اب بھی یہ پل کافی خطرناک ہے۔
5۔ٹریفٹ معلق پل
سوئزرلینڈ میں واقع ٹریفٹ معلق پل انتہائی حیرت انگیز پل ہے۔ یہ پل الپس بنایا گیا ہے۔ اس پل کی بلندی 100 میٹر(328 فٹ) جبکہ اس کی لمبائی 170 میٹر(558) فٹ ہے۔ٹریفٹ کو 2004 میں بنایا گیا۔ صرف پیدل چلنے والوں کے لیے بنایا گیا یہ پل صرف اچھے موسم میں کھولا جاتا ہے۔تیزہواؤں میں یہ بہت خطرناک انداز میں جھولتا ہے۔ 2009 میں اس کو مستحکم کرنے کے لیے تاریں بھی لگائی گئی مگر اس کے باوجود اب بھی یہ بہت خطرناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu