ظالم ماں جانتی تھی کہ اس کی اولاد بھوک سے مرنے والی ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 6 مئی 2015 18:35

ظالم ماں جانتی تھی کہ اس کی اولاد بھوک سے مرنے والی ہے

تیجوانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6مئی۔2015ء)انسانوں خاص کر عورتوں کے ہر روز درجنوں نئے پہلو دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ ایسی عورتیں بھی ہوتی ہیں جو دوسرے کے بچوں پر جان نچھاور کر دیتی ہیں اور ایسی بھی دیکھنے میں آتی ہیں جو اپنی اولادکو ذرا سی بات پر جان بوجھ کر بھوکا مار دیں۔ اس عورت نے سوشل ورکروں کو بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے خرچہ دینا بند کر دیا تو اس نے اپنی بچی کوکھلانا بند کر دیا۔

اس عورت نے یہ بھی بتایا کہ اسے معلوم تھا اس کی بچی بھوک سے مرنے والی ہے مگر اسے اس کی کوئی پرواہ نہیں۔

(جاری ہے)

تیجوانا، میکسیکو میں سماجی کارکنوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ 26 سالہ ویلنٹائن نے 3 سالہ بچی کو 3 دن سے کچھ کھانے کو نہیں دیا۔ بچی کے جسم پر مار پیٹ کے نشانات بھی تھے۔ ویلنٹائن نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق چاہتی ہے، اس کے شوہر نے اسے پیسے دینا بند کر دئیے۔ ویلنٹائن نے پولیس کو کہا کہ مجھے بچی کی کوئی پرواہ نہیں، غالباً وہ مرنے والی ہے۔ سماجی کارکن 3 سالہ بچی اور اس کے دو بڑے 4 اور5سالہ بھائیوں کو اپنے ساتھ لے گئی جبکہ پولیس نے ویلنٹائن کو حراست میں لے لیا۔ بچی کی حالت ابھی بہتر نہیں تاہم سماجی کارکن اس کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu