بچے بھی گینگ بنانے لگے

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 مئی 2015 20:02

بچے بھی گینگ بنانے لگے
بنکر ہل، انڈیانا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 مئی 2015 ء) امریکا کے ایک دیہی علاقے کے سکول نےپانچویں جماعت کے چار طالب علموں کو سکول سے عارضی طور پر نکال دیا ہے۔10 اور 11 سال کے بچوں پر الزام تھا کہ وہ گینگ سازی اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں میں مشغول رہتے تھے۔ان طالب علموں کا تعلق انڈیانا کے وسطی ٹاؤن بنکر ہل کے ماکوناکوا ایلیمنٹری سکول سے ہے۔

اس ٹاؤن کی آبادی 2010 میں 888 نفوس پر مشتمل تھی۔

(جاری ہے)

سکول کے سپریٹنڈنٹ نے بتایا کہ یہ چاروں طالب علم لڑنے جھگڑنے کے علاوہ گینگ وغیرہ سے متعلق باتیں بھی کرتے۔ وہ دوسرے لڑکوں سے کہتے کہ یہ ہمارا گینگ ہے، یہ ہمارے گینگ کا نشان ہے۔ کچھ طالب علموں نے کہا کہ ہم بھی تمہارے گینگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ کسی کو ان بچوں نے اپنے گینگ کا حصہ بنانے سے منع کر دیا۔ گینگ چلانے والے بچوں نے پینسل تراش کے بلیڈ سے اپنے جسم پر گینگ کا مخصوص نشان بھی بنایا ہوا تھا۔ سکول انتظامیہ کچھ دنوں میں ان بچوں سے متعلق فیصلہ کرے گی کہ آیا نہیں دوبارہ داخل کیا جائے یا نہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu