انسان کا بچہ ہے کوئی کپڑے کا جوڑا نہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 8 مئی 2015 20:36

انسان کا بچہ ہے کوئی کپڑے کا جوڑا نہیں

سپین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مئی۔2015ء)سپین کے سرحدی محافظوں نے سوٹ کیس سے 8 سالہ بچے کو برآمد کر لیا ہے۔ بچہ غیر قانونی طور پر سپین میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا ۔ اس سے پہلے اس کی ماں سپین میں آ چکی تھی۔ بریف کیس لانے والی 19 سالہ لڑکی کی مشکوک حرکات نے سرحدی محافظوں کو شک میں ڈال دیا۔ یہ واقعہ کیوٹا، سپین میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے بچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم اس طرح بچے سمگل کرنے کا انجام بچے کی موت کی صورت میں بھی سامنے آسکتا تھا۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ لوگ مراکش سے یورپ میں داخلے کی کوشش کر رہے تھے۔۔ بچے کی ماں سپینش کیناری آئی لینڈ میں بچے کا انتظار کر رہی تھی۔ سپین کے حکام کے مطابق اس روٹ پر سال 2014 میں 7840 بار غیر قانونی داخلے کی کوشش کی گئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu