تین عورتوں کی گن پوائنٹ پر مرد کے ساتھ زیادتی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 8 مئی 2015 23:13

تین عورتوں  کی گن پوائنٹ پر مرد کے ساتھ زیادتی

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مئی۔2015ء)تین عورتوں نے گن پوائنٹ پر ایک مرد، کانسٹیبل منسیڈی مبومبو، کو اغوا کر کے اس کے ساتھ زیادتی کی، آخر میں اس کاسپرم چرا کر کولر میں محفوظ کر کے فرار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا میں 33 سالہ کانسٹیبل منسیڈی مبومبو نے عورتوں کو رستہ بتایا تو انہوں نے ایک دم اسے اپنی سیاہ بی ایم ڈبیلو گاڑی میں کھینچ لیا۔

(جاری ہے)

تین میں سے ایک عورت نے مرد کو ریوار کے زور پر گاڑی کی پچھلی نشت پر دھکیل دیا۔ اغوا کے بعد تینوں عورتیں اسے پانچ سو کلو میٹر دور لے گئیں، اس دوران وہ پچھلی نشت پر اس کے ساتھ چھیڑ خانی کرتی رہی مگر مرد نے انہیں کچھ جواب نہ دیا۔ اس پر عورتوں نے زبردستی مرد کو ایک نامعلوم مشروب پلا دیا۔ تینوں نے باری باری مرد سے زیادتی کی اور اسے کوازاکھیلے، پورٹ ایلزبتھ کے مقام پر گاڑی سے پھینک کر سپرم سمیت فرار ہو گئیں۔ پولیس نے جنسی زیادتی کے مقدمے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu