اسے کہتے ہیں بندوبست کرنا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 9 مئی 2015 13:33

اسے کہتے ہیں بندوبست کرنا

بنگلادیش(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی2015ء) برصغیر میں لوگوں کی ایک عادت ایسی ہے جسے چھڑانا انتہائی مشکل کام ہے۔ لوگوں کا جہاں دل کرتا ہے گلیوں اور بازاروں میں دیواروں کو گل و گلزار کرنا شروع کر دیتےہیں۔پیشاب کرنا منع ہے بحکم طرم خان، دیکھو کتا پیشاب کر رہا ہے، پیشاب کرنا منع ہے جیسی کتنی ہدایات ہر دوسری گلی میں لکھی نظر آتی ہے، مگر مجال ہے کسی کو فرق پڑے۔

اس صورتحال پر بنگلا دیشی حکام نے تو قابو پالیا ہے۔ انہوں نے عوام کا بندوبست اس طریقے سے کیا ہے کہ کوئی چوں بھی نہ کر سکے۔ بنگلادیشی حکام نے تمام گلیوں میں پیشاب کرنے سے منع کرنے والے پیغامات عربی میں لکھنے شروع کر دئیے ہیں۔ عربی میں لکھے یہ پیغامات عوام کو بالکل ایسے ہی سمجھ نہیں آتے جیسے عربی نہیں آتی، مگر عربی زبان اور اس کے تقدس کا خیال کرتے ہوئے کسی کی ہمت نہیں ہوتی کہ دیوار کے ساتھ بیٹھ سکے۔

(جاری ہے)

مزے کی بات یہ ہے کہ عربی میں پیشاب کرنے سے منع کرنے کی عبارت کا آئیڈیا بنگلا دیش کی وزارت مذہبی امور کا ہی ہے، اور اس آئیڈے نے سو فیصد کام کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ بھی کافی وائرل ہو گیا ہے۔ اس کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ جو بھی نوجوان دیوار کے ساتھ جا کر پیشاب کرنے بیٹھتا ہے عربی عبارت دیکھتے ہی اپنی زپ کھولنا بھول جاتا ہے، اگر کھلی ہو تو بند کر لیتا ہے۔

عربی کو تمام مسلمان دنیا میں اس لیے مقدس سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ قرآن کی زبان ہے۔ وائرل ویڈیو میں بنگلا دیش کے مذہبی امور کے وزیر مطیع الرحمان نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ سٹرک کے کنارے پیشاب کرنے کیوں بیٹھ جاتے ہیں جبکہ ملک بھر کی تمام مساجد میں عوامی ٹوائلٹ کی سہولت موجود ہے۔ پانچ سال پہلے ڈھاکہ میں حکومت نے 100 موبائل ٹوائلٹ لگائے تھے، تاکہ لوگ عوامی مقامات پر نہ بیٹھ جایا کریں۔اس کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی تو عربی میں پیغام لکھنے کا فیصلہ کیا گیا، جس نے ایک دم 100فیصد حسب منشا نتیجہ فراہم کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu