فیس بک پر بھیانک اعتراف جرم

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 9 مئی 2015 17:22

فیس بک پر بھیانک اعتراف جرم

کینیڈا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی2015ء) برٹش کولمبیا، کینیڈا سے تعلق رکھنے والے باپ نے فیس بک پوسٹ میں اپنی نوجوان بیٹی، بیوی اور بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اب میری فیملی دکھوں سے آزاد ہو کر جنت میں ہے۔ رینڈی جانزن نے لکھا کہ اس کی 19 سالہ بیٹی ایمیلی کے مائیگرین کے مریض نے اسے ایمیلی کے قتل پر مجبور کیا۔

(جاری ہے)

اپنی بیوی ، لیورل، کو اس وجہ سے قتل کیا کہ اس کے خیال میں کسی ماں کو بچی کے قتل کی خبر نہیں ملنی چاہیے۔بہن ،شیلی ، کو اس وجہ سے مارا اسے اس شرمندگی کے ساتھ زندہ نہ رہنا پڑے۔ فیس بک پوسٹ اپ لوڈ ہوتے ہی پولیس نے جانزن کے گھر کو گھیرے میں لے کر اس سے بات کرنے کی کوشش کی مگر اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔ پولیس نے گیس گرنیڈ فائر کیے مگر بعد میں جانزن بھی مردہ حالت میں پایا گیا۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس نے پولیس کے چھاپے کے وقت خودکشی کر لی۔ اپنی فیس بک پوسٹ میں جانزن نے یہ بھی لکھا تھا کہ اسے ایسے کام کرنے پڑے جو اس نے کبھی تصور بھی نہیں کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu