گوگل سے علاج خطرناک ہو سکتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 مئی 2015 14:33

گوگل سے علاج خطرناک ہو سکتا ہے

کوئنزلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی۔2015ء) گوگل سے اپنا علاج کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس سے آپ کو لگے گا جیسے ہر نئی بیماری نے آپ میں بسیرا کر لیا ہے۔ کوئنز لینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، آسٹریلیا نے اپنی تحقیق سے پتہ چلایا کہ کسی بھی بیماری کے علاج کو تلاش کرتے ہوئے پہلے 10 نتائج میں سے اکثر غیر متعلقہ ہوتے ہیں۔یہ صورتحال اس وقت خطرناک ہو جاتی ہے جب گوگل جواب میں صارفین کو متعلقہ سرچ میں مزید نئی نئی علامتوں سے روشناس کراتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق گوگل سے اپنا علاج کرنے کی صورت میں صارفین کے خوف میں اضافہ ہی ہوتا ہے۔ ماہرین نے مختلف بیماریوں کو تلاش کرنے پر پتہ چلایا کہ پہلے 10 میں سے صرف 3نتائج ہی کچھ کام کے ہوتے ہیں جبکہ آدھے سے زیادہ نتائج غیر متعلقہ ہوتے ہیں۔ کچھ بیماریوں جیسے سر میں سردی وغیرہ کی تلاش سے آپ لگے گا کہ بات سر تک نہیں بلکہ اس کا تعلق دماغ سے ہے۔اس لیے صارفین کی بہتری اسی میں ہے کہ بیمار ہونے کی صورت میں پہلا مشورہ ڈاکٹر گوگل کی بجائے اپنےذاتی ڈاکٹر سے لیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu