بچوں نے اپنا سکول ہی فروخت کے لیے پیش کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 مئی 2015 14:33

بچوں نے اپنا سکول ہی فروخت کے لیے پیش کر دیا

آرکنساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی۔2015ء) اکثر بچوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی سکول سے چھٹی ہوجائے چاہے اس کے لیے سکول میں آگ لگنے کی دعا مانگنی پڑے یا ماسٹر جی کے بیمار ہونے ۔کچھ بچوں نے سکول سے مکمل چھٹی کے لیے نیا ہی منصوبہ بنایا۔انہوں نے کریگ لسٹس پر اپنا سکول ہی فروخت کے لیے پیش کر دیا۔ آرکنساس سٹی ہائی سکول کے طلباء نے شرارتاً اشتہار دیا کہ اُن کا سکول 2015 ڈالر میں برائے فروخت ہے۔

(جاری ہے)

اشتہار میں بچوں نے یہ بھی لکھا کہ ہمیں اس سکول کی ضرورت نہیں، ہمیں رقم کی ضرورت ہے جس سے ہم اپنے قرض اتار سکیں اور اپنی کالج کی ضروریات پوری کر سکیں۔ بچوں نے متوقع گاہکوں کو مزید لبھانے کے لیے یہ بھی لکھا کہ اس سکول میں پارکنگ کے ہے بہت زیادہ جگہ ہے۔ بدقسمتی سے سکول کی انتظامیہ نے کریگ لسٹس کو یہ اشتہار مٹانے کا کہہ دیا۔ انتظامیہ نے کہا کہ کچھ ارب پتی افراد نے سکول خریدنے کے لیے ان سے رابطہ کیا ہے۔ ایک ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بچوں کا یہ مذاق کافی عقلمندانہ ہے

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu