کیا واقعی موٹاپا اور بدصورتی۔۔۔

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 مئی 2015 14:33

کیا واقعی موٹاپا اور بدصورتی۔۔۔

یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی۔2015ء)یارک، انگلینڈ میں ایک برطانوی خاتون جب شاپنگ سے واپس آئی تو اس کی گاڑی پر ایک پرچی لگی ہوئی تھی۔ اس پرچی پر لکھا تھا کہ موٹا اور بدصورت ہونا محتاجی میں شامل نہیں، اپنی گاڑی کہیں اور پارک کرو۔ 35 سالہ سارہ کا تعلق ہولگیٹ انگلینڈ سے ہے۔ اس نے بتایا کہ 30 اپریل کو یارک کے شاپنگ سنٹر کے باہر گاڑی پارک کر دی۔

جب وہ اپنے 13 سالہ بیٹے جیک کے ساتھ واپس آئی تو گاڑی پر ایک پرچی لگی تھی۔

(جاری ہے)

اس پر بڑا سنگدلانہ نوٹ لکھا تھا اور لمبی ہیل والی جوتی کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ اس پرچی پر لکھا تھا کہ موٹا اور بدصورت ہونا محتاجی میں شامل نہیں، اپنی گاڑی کہیں اور پارک کرو۔ سارہ کا کہنا ہے کہ اپنی بیماری کے باعث خود کو اندرونی طور پر محتاج ہی سمجھتی ہیں۔سارہ نے کہا کہ یہ درست ہے کہ میں بیمار نہیں لگتی مگر میں نے ہر وقت رونے کی بجائے مسکرانا شروع کر دیا ہے۔ سارہ نے اس پرچی کو فیس بک پر پوسٹ کر کے اپنی بیماری کی تفصیلات بھی بیان کی ہیں۔سارہ نے نوٹ لکھنے والے کو کہا ہے کہ مستقبل میں اپنا رویہ شفقت بھرا رکھے، ایسا نہ ہو کہ اس کا رویہ کسی اور کے لیے مشکلات کا باعث بن جائے۔

Browse Latest Weird News in Urdu