گرتے جہازکو فضا میں روکا جا سکتا ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 مئی 2015 14:39

گرتے جہازکو فضا میں روکا جا سکتا ہے

اٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مئی۔2015ء)ریشم کے کیڑے کی ایک قسم اورب کا ریشم قدرتی طور پر پائی جانے والی اشیاء میں سب مضبوط ہے۔ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے اسے 3.5 گنا مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ اٹلی کی یونیورسٹی آف ٹرینٹو کی تحقیقی ٹیم نے 15 کیڑوں پر کاربن نینو ٹیوب اور گریفائن کے محلول کا سپرے کر دیا۔

(جاری ہے)

اس تجربے کے بعد کچھ کیڑوں نے اپنے گرد جو ریشم بنایا وہ عام ریشم سے 3.5 گنا زیادہ مضبوط تھا۔تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے نئے ریشم سے جلد ہی بڑے پیمانے پرمضبوط ریشم کی مصنوعات بنانی شروع کر دی جائیں گی۔اس ریشم سے ایسے پھیلنے والے جال بھی بنائے جا سکیں گے جو فضا میں گرتے ہوئے جہازوں کو فضا میں ہی قابو کر لیں گے۔

Browse Latest Weird News in Urdu