اسے کہتے ہیں ملازموں کی موجاں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 11 مئی 2015 11:45

اسے کہتے ہیں ملازموں کی موجاں

چین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11مئی2015ء)چین کے ایک ارب پتی تاجر نے اپنی کمپنی کے 6400 کو فرانس کی سیر کرائی۔ کوٹ دا ازور(فرنچ ریویرا) میں ان ملازمین نے دنیا کی سب سے بڑی انسانی زنجیر بھی بنائی۔ تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی ٹائینز گروپ کمپنی کے چیئر مین 57 سالہ لی جنیوان نے اپنی کمپنی کی 20 سالہ تقریبات فرانس میں منانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لیے وہ اپنی کمپنی کے 12000میں سے 6400 ملازمین کو چارروزہ دورے پر فرانس لے گئے ۔

کمپنی نےپیرس میں اپنے ملازمین کے لیے 140 ہوٹل بک کرائے۔

(جاری ہے)

یہاں کمپنی ملازمین نے پیرس کی اہم جگہوں کے دورے کیے۔ اس کے بعد یہ گروپ کوٹ دا ازور گیا۔ یہاں انہوں نے کینز اور موناکو کے 79 فور اور فائیو سٹار ہوٹلوں میں 4760 کمرے بک کرائے۔147 بسوں نے ان تمام لوگوں پرومانیڈ ڈیس انگلائس، نائس پہنچایا۔ جہاں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے موجود تھے۔یہاں تمام ملازمین نے قطاروں میں کھڑے ہوکر ٹائینز اور کچھ دیگر الفاظ کی شکل بنائی۔فرانس کو ٹائینز کمپنی کے دورے سے 33 ملین یوروز کی آمدنی متوقع ہے۔ فرانس میں ہر سال 85 ملین سیاح ہوتے ہیں۔ ان سیاحوں سے فرانس کو 150 ارب یوروز کی آمدن ہوتی ہے، جو فرانس کے جی ڈی پی کا 7 فیصد ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu