دوران فلائٹ نازیبا حرکات کرنیوالی کینیڈین خاتون پر جرم ثابت

پیر 11 مئی 2015 13:27

دوران فلائٹ نازیبا حرکات کرنیوالی کینیڈین خاتون پر جرم ثابت

ٹورانٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء ) ٹورانٹو سے ہیلی فیکس جانے والی پرواز کے دوران نازیبا حرکات کرنے والی خاتون پر عائد تمام الزامات ثابت ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ ایلیسیا الزبتھ پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ برس جنوری میں ہیلی فیکس سٹینفیلڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک پولیس افسر پر حملے کی کوشش کی، دوران فلائٹ شرارت کی اور ایئرپورٹ پر افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی۔ الزبتھ نے گزشتہ روز عدالت میں گواہی دی کہ انہوں نے شراب کے 14 جام چڑھا رکھے تھے، اس لئے انہیں کچھ نہیں یاد کہ اس روز کیا ہوا تھا۔ مذکورہ خاتون کیخلاف فلائٹ اٹینڈنٹ نے گواہی دی تھی کہ وہ ایک مرد کے ہمراہ سر عام نازیبا حرکات کر رہی تھیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu