نئی دہلی میں رشوت نہ دینے پر ٹریفک اہلکار نے خاتون پر اینٹ سے حملہ کر دیا

منگل 12 مئی 2015 12:05

نئی دہلی میں رشوت نہ دینے پر ٹریفک اہلکار نے خاتون پر اینٹ سے حملہ کر دیا

دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) بھارت کے دارالحکومت دہلی میں رشوت نہ دینے پر ٹریفک اہلکار نے خاتون پر اینٹ سے حملہ کر دیا ‘پولیس اہلکار کی جانب سے حملے کی وڈیو میڈیا کے ذریعے سامنے آئی تو حکام نے ٹریفک اہلکار کو معطل کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے علاقے میں بچے کے ساتھ موٹر سائیکل سوار خاتون کو ٹریفک پولیس اہلکار نے روک کر سگنل توڑنے کا الزام لگایا اور اس کا چالان کاٹنے کا کہنا جس پر خاتون نے چالان کٹوانے کی حامی بھری خاتون کے مطابق چالان کٹوانے کے 200 روپے مانگے ‘ پرچی نہیں دی، اس اہلکار نے رشوت طلب کی تھی جس پر خاتون نے رشوت دینے سے انکار کیا تو اہلکار نے طیش میں آکر خاتون کی موٹر سائیکل (اسکوٹی) پر اینٹ ماری جس پر خاتون نے بھی پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل پر اینٹ دے ماری اس پر پولیس اہلکار نے ایک اینٹ اٹھائی اور خاتون کی کمر پر زور دار طریقے سے دے ماری۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار کی جانب سے خاتون کو مارنے کی کوشش کی ایک شہری نے موبائل میں موجود کیمرہ کے ذریعے وڈیو بنائی جو شوشل میڈیا کے ذریعے ٹی وی چینلز تک پہنچ گئی جس پر حکام نے ٹریفک اہلکار کو نوکری سے فارغ کردیا۔حکام کے مطابق پولیس اہلکار کا یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان میں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی اور ان سے زیادتی کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے جبکہ حکومت اس طرح کے معاملات کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu