100سال کی عمر میں تیرا کی عالمی ریکارڈ:

منگل 12 مئی 2015 15:07

100سال کی عمر میں تیرا کی عالمی ریکارڈ:

جاپان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی2015ء)سچ کہتے ہیں کہ دل جوان ہونا چاہیے عمرمیں کیا رکھا ہے؟ جاپان کی ایک عمررسیدہ خاتون اس بات کو سچ ثابت کرتے ہوئے 100سال کی عمر میں تیرا کی عالمی ریکارڈ بنالیا ہے۔

(جاری ہے)

جاپان سے تعلق رکھنے والی ضعیف العمر مائیکو نگاوکا (Mieko Nagaoka) نامی خاتون نے حال ہی میں سوئمنگ کے ہو نیوالے ایک مقابلے میں 1500میٹر کے فاصلے کی تیرا کی میں سب کو مات دے کر فیفاورلڈ ماسٹر سوئمنگ چیمپئن شب مقابلہ 15منٹ54سکینڈ میں جیت لیا جس پر انہیں عالمی ریکارڈ کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔

جاپانی خاتون تیراکی کے مقابلوں میں دنیا کی پہلی چیمپئن سوئمر بن گئی ہیں جنھوں نے 100 سال کی عمر میں یہ ریکارڈبنایا ہے۔نگاوکا کوگھنٹے میں ہونے والے زخم کے باعث پہلی بار 82برس کی عمر میں تیراکی شروع کرنا پڑی تھی جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ تیراکی سیکھی اور پھر عالمی مقابلوں کا حصہ بنتی گئیں ۔اس سے قبل نگاوکا90برس کی عمر میں 800میٹر کی تیراکی کے دوران نیشنل ریکارڈ بھی بنا چکی ہیں ۔

Browse Latest Weird News in Urdu