بنگلا دیش میں موبائل پر قومی ترانے کی رنگ ٹون پر پابندی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 13 مئی 2015 20:13

بنگلا دیش میں موبائل پر قومی ترانے کی رنگ ٹون پر پابندی

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی۔2015ء) بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے قومی ترانے کے بطور رنگ ٹون اوردوسرے تجارتی استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔سپریم کورٹ نے 2010 کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ قومی ترانہ کو کاروباری اوزار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

بنگلا دیش کا قومی ترانہ امار شونار بنگلا یعنی میرا سنہری بنگال کی پہلی دس لائنیں 1905 کے رابندرناتھ ٹیگور کے گانے سے لی گئی ہیں۔ رابندر ناتھ ٹیگور ادب کا نوبل انعام پانے والا پہلا غیر یورپی ادیب تھا اس گانے کو 1972 میں قومی ترانے کے طور پر اختیار کیا گیا۔ بنگلا دیش کی ٹیلی کام مارکیٹ خطے میں تیزی سے ترقی کرنے والی مارکیٹس میں سے ایک ہے۔ بنگلا دیش میں موبائل فون کے 124 ملین صارفین ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu