موٹے افراد کا چلنا تو ایک طرف اب مرنا بھی آسان نہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 13 مئی 2015 20:13

موٹے افراد کا چلنا تو ایک طرف اب مرنا بھی آسان نہیں

ریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی۔2015ء) برازیل کے قبرستان والوں نے مرنے والے موٹے افراد کی مشکلات کا ایک حل نکالا ہے۔ یہ حل بڑے سائز کی قبریں ہیں جن میں 500 کلوگرام(1100 پاؤنڈ) وزنی مرحوم موٹے افراد آرام فرما سکتے ہیں۔اب یہ قبریں جتنی بڑی ہیں، ان کی قیمت بھی اسی حساب سے زیادہ ہے۔ یہ قیمت 25 ہزار ڈالر تک ہے۔ موٹاپا برازیل کا بڑھتا ہوا مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

ریو کے قبرستان کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 260 سینٹی میٹر(8 فٹ 6 انچ) لمبے، 130 سینٹی میٹر (51.18 انچ)چوڑے اور60 سینٹی میٹر( 2 فٹ )اونچے مقبرے بنائے ہیں۔ برازیل میں موٹے افراد کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ پچھلی دہائی میں موٹے افراد میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسی وجہ سے قبرستانوں نے بھی اسی حساب سے سہولیات فراہم کرنے کا سوچا ہے۔بڑی قبروں کی فروخت دھڑا دھڑ جاری ہے اور لوگ جگہیں خرید کر اپنے لیے نشان زدہ کر رہے ہیں۔ برازیل کی حکومت موٹاپے کو کنٹرول کرنے کے لیے طرح طرح کے اقدامات کر رہی ہے۔ 250 ملین ڈالر سالانہ سے زیادہ موٹے افراد کے علاج پر خرچ کیا جاتا ہے۔ فوڈ کمپنیوں کو بھی اس بات کا پابند بنایا جاتا ہے کہ وہ کھانوں میں نمک اور چینی کا خیال رکھیں گی۔

Browse Latest Weird News in Urdu