عمر رسیدہ ترین نرس

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 13 مئی 2015 20:13

عمر رسیدہ ترین نرس

ٹاکوما، واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی۔2015ء) امریکا کی عمررسیدہ ترین نرس 90 سال کی ہو گئی ہے۔ 90 سال کی ہونے کے باوجود وہ ابھی تک نرس کے فرائض سر انجام دیتی ہے۔فلورنس نے رجسٹرڈ نرس کے طور اپنے کیئرئر کا آغاز آج سے 69 سال پہلے کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کی سالگرہ سے ایک دن پہلے ملٹی کیئر ٹاکوما جنرل ہوسپیٹل میں اس کے ساتھیوں نے اسے سرپرائز پارٹی دی۔ فلورنس 67سال کی عمر میں ریٹائر ہو گئی تھی مگر پانچ ماہ گھر پر گذارنے کے بعد اس سے گھر بیٹھا نہیں گیا اور اس نے دوبارہ ہسپتال میں ملازمت شروع کر دی۔ ہسپتال کے دیگر سٹاف کا کہنا ہے کہ انہیں فلورنس کے علم اور تجربے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu