ریچھ نے عورت کو زندہ دفن کر دیا مگر۔۔

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 14 مئی 2015 11:33

ریچھ نے عورت کو زندہ دفن کر دیا مگر۔۔

ٹائینڈا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی2015ء) ایک روسی خاتون کو ریچھ نے زخمی کر کے پتوں کے نیچے دفن کر دیا، جسے بعد میں بچا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 55 سالہ نتالیا پاسٹرناک جو دو بچوں کی ماں ہے امور(Amur) کے علاقے ٹائینڈا کے قریب جنگل میں جڑی بوٹیاں اور پودے تلا ش کر رہی تھی کہ ایک مادہ ریچھ نے اس پر حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ریچھ نے اسے مردہ سمجھ کر درختوں کے پتوں کے ڈھیر میں دفن کر دیا اور چلی گئی۔

کچھ دیر بعد نتالیا کی دوست نے کسی طرح پولیس کو اطلاع کر دی، جس نے آکر تنالیا کو پتوں کے ڈھیر سے نکالا۔ مادہ ریچھ نتالیا کو اپنے اگلے وقت کے کھانے کے طور پر محفوظ کر گئی تھی، اس کے واپس آنے سے پہلے ہی پولیس نے نتالیا کو بچا لیا۔ نتالیا اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ مادہ ریچھ کو پولیس نے مار دیاہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu