بھارت میں خاتون نے بیت الخلا نہ بنوانے پر شوہر سے طلاق لے لی

جمعرات 14 مئی 2015 22:28

بھارت میں خاتون نے بیت الخلا نہ بنوانے پر شوہر سے طلاق لے لی

بہار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء ) بھارتی ریاست بہار کے گاؤں میں خاتون نے بیت الخلا نہ بنوانے پر شوہر سے طلاق لے لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے گاؤں پہارپور کی رہائشی خاتون سونیتا دیوی نے پنچائیت کے سامنے اپنے شوہر سے طلاق لے کر سب کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے بارہا اپنے شوہر سے گھر میں بیت الخلا بنوانے کا مطالبہ کیا لیکن وہ ہر بار اسے نظر انداز کرتا رہا اوروہ اب کھلی جگہ یا کھیت وغیرہ میں جاکر حاجت پوری کرنے سے تنگ آچکی ہے جس کیباعث اسے کئی بار بے عزتی کا سامنا بھی کرنا پڑا لہٰذا اب وہ مزید اپنے شوہر کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی۔

سونیتا دیوی کے مطابق وہ گزشتہ 4 سال سے کئی بار اپنے شوہر سے گھر میں بیت الخلا بنوانے کا مطالبہ کرچکی تھی لیکن شوہر کی جانب سے اس بات پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کیبعد اس کے پاس طلاق کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔واضح رہے کہ بہار کی کل آبادی 10 کروڑ 50 لاکھ ہے جس میں سے 2 کروڑ 19 لاکھ افراد بیت الخلا جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu