گینیز ورلڈ ریکارڈ برطانوی بلی کے نام

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 15 مئی 2015 14:18

گینیز ورلڈ ریکارڈ برطانوی بلی کے نام

تورکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی2015ء)برطانیہ،گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی ہے کہ برطانوی خاتون کی بے سری بلی نے سب سے تیز خُر خُراہٹ(Purr) کی آواز نکال کر ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔ ٹریسی ویسٹ وڈ نے بتایا کہ اس کی بلی مرلین 2013 میں ہی انٹرنیٹ سٹار بن گئی تھی ، جب اس نے اپنی بلی کی تیز خُرخُر کی آواز یوٹیوب پر ڈالی۔

(جاری ہے)

کل گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی تصدیق کر دی کہ اس بلی نے خُرخُر کی سب سے تیز آواز نکال کر ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ہے۔

مرلین نے 67.8 ڈیسی بل کی آواز میں خُرخُراہٹ کی جبکہ پچھلا ورلڈ ریکارڈ 2011 میں سموکی نام کی بلی نے 67.68 ڈیسی بل کی آواز نکال کر بنایا تھا۔ یاد رہے خُرخُراہٹ کی آواز کا مطلب بلی کی میاؤں میاؤں نہیں بلکہ وہ آواز ہے جو چلتے پھرتے بلی کے منہ سے نکلتی رہتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu