دونوں ہاتھوں سے معذور شخص کے زندگی کو جوابات

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 15 مئی 2015 16:52

دونوں ہاتھوں سے معذور شخص کے زندگی کو جوابات

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی2015ء) نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ، جو بغیر ہاتھوں کے پیدا ہوا، اپنے دوستوں کے سوالوں کے جواب میں اپنی ویڈیوز پوسٹ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس کے دوستوں نے اس سے پوچھا تھا کہ وہ بغیر ہاتھوں کے شیو کیسے کرتا ہے؟ جیس سمتھی مین نے ایک یوٹیوب چینل بنایا ہے جس کا نام ونگ لیس ہے، اس میں اس نے اپنی بہت سی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں، جس میں وہ اپنے دوستوں کے سوالوں کے جوابات دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہیں ویڈیوز میں اس نے بتایا کہ وہ شیو کس طرح کرتا ہے۔ جیس نے پہلے برش کو پاؤں کے انگوٹھے اور انگلیوں کے درمیان پکڑ کر منہ پر کریم لگائی پھر ریزر کو بھی اسی طرح پکڑ کر شیو کی۔ ایک دوسری ویڈیو میں اس نے بتایا کہ وہ کس طرح لائٹر پکڑ کر جلاتا ہے۔ جیس کا کہنا ہیے کہ جلد ہی وہ اپنے دوسرے کاموں کی ویڈیو پوسٹ کرے گا جس میں وہ بتائے گا کہ کس طرح وہ سینڈوچ بناتا ہے، کس طرح میوزک پروڈیوسر کے طور پر کام کرتا ہے، کس طرح موسیقی کے آلات بجاتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu