سونگھنے کی حس کی انشورنش،5 لاکھ پاؤنڈ کی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 16 مئی 2015 18:19

سونگھنے کی حس کی انشورنش،5 لاکھ پاؤنڈ  کی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مئی۔2015ء)برطانیہ کی سب سے بڑی فوڈ کمپنی میں کام کرنے والے نائیگل پولے پچھلے اٹھارہ سالوں سے کمپنی میں پنیر کو چکھ اور سونگھ کر بتاتے ہیں کہ یہ کب تک بہترین حالت میں آ جائے گا۔ نائیگل صاحب اپنے کام میں اتنے ماہر ہیں کہ کمپنی ان کی ناک کی انشورنش کی مد مین 25 ہزار پاونڈ سالانہ پریمئیم ادا کر رہی ہے، جس کی مالیت 5 ملین پاؤنڈ ہے۔

نائیگل کی صلاحیتوں کی بنا پر ہی کمپنی سالانہ 80 ملین پاؤنڈ سے زیادہ کی مصنوعات فروخت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

نائیگل کی عمر 69 سال ہے اور اس کا مستقبل قریب میں گروپ ٹیکنیکل منیجر کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔نائیگل کا کہنا ہے کہ وہ شروع سے ہی بو کی شناخت کے حوالے سے کافی اچھا ہے، اس کی مرضی سے ہی کمپنی میں پنیر کو رکھا اور استعمال کیا جاتا ہے۔نائیگل کے فیصلوں کا براہ راست انحصار کمپنی کی فروخت پر پڑتا ہے۔ نائیگل کی کمپنی 120 ممالک میں کام کرتی ہے، نائیگل کا کہنا ہے کہ وہ نوکری کے بعد زیادہ پنیر استعمال نہیں کرتا کیونکہ نوکری کے دوران ہی اتنا زیادہ کھانا پڑجاتا ہے۔نائیگل صرف سونگھ کر ہی بتا سکتا ہے کہ کونسی پنیر کتنے ماہ پرانی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu