ایکواڈور کا نیا ورلڈ ریکارڈ

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 18 مئی 2015 21:39

ایکواڈور کا نیا ورلڈ ریکارڈ

ایکواڈور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی۔2015ء)ایکواڈور نے جنگلات میں دوبارہ درخت لگانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ ہزاروں افراد نے 200 سے زائد اقسام کے 647250 پودے لگائے۔ صدر رافیل نے کہا کہ مجھے ابھی بتایا گیا ہے کہ ہم نے جنگلات میں دوبارہ درخت لگانے گینیز بک کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ وزیر ماحولیات نے کہا کہ 44883 افراد نے 4942 ایکٹر کے رقبے پر پودے لگائے۔

(جاری ہے)

ایک رضاکار نے اکیلے 150 سے زائد مقامات پر پودے لگائے۔ اس سے پچھلے ورلڈ ریکارڈ میں 150 اقسام کے پودے لگائے گئے تھے، ایکواڈور نے 200 اقسام کے پودے لگا کر یہ ورلڈ ریکارڈ توڑا ہے۔ فلپائن کے پاس ایک گھنٹے میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا ریکارڈ ہے۔پچھلے ستمبر میں ایک گھنٹے میں 32لاکھ بیج کاشت کیے گئے۔ ایکوا ڈور کے پاس چند مزید ورلڈ ریکارڈ بھی ہیں۔ ایکوا ڈور نے ایک ہفتے میں زیادہ سے زیادہ بوتلیں ری سائیکل کیں۔ سب سے زیادہ لوگوں کو ایک ساتھ ریت میں دفنایا۔

Browse Latest Weird News in Urdu