سبزی خوروں کے لیے بُری خبر

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 20 مئی 2015 11:42

سبزی خوروں کے لیے بُری خبر

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی2015ء)سبزی خور ہونا کوئی بری بات نہیں۔ اصل مسئلہ تب ہو تا ہے جب کوئی سبزی خور، کسی کو گوشت خور کا لقب بطور طعنہ دے، حالانکہ سبزی خوروں کی وجہ ہی سے گوشت سستا مل رہا ہے۔ سوچیں اگر ہر کوئی گوشت خور ہو جائے تو گوشت کے نرخ آسمان کو جا پہنچیں گے۔سبزی خوروں کے لیے برُی خبر یہ ہے کہ تمام ہی سبزیوں میں گوشت کسی نہ کسی طرح شامل ہو جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درجنوں سبزیوں اور پھلوں میں جانوروں کا گوشت شامل ہو جاتا ہے۔مزے کی بات یہ ہے کہ بہت سی پیک سبزیوں میں جو اجزا لکھے ہوتے ہیں، اس میں ان اجزا کا ذکر تک نہیں ہوتا۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر جگہوں پر کیلے پر جو سپرے کیا جاتا ہے وہ کیلے میں شامل ہوجاتا ہے۔ مختلف پھلوں میں پولی نیشن کے دوران پھل کے پھول میں کوئی کیڑا وغیرہ مر جاتا ہے جو اس پھل کا ہی حصہ بن جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پیک کی ہوئی سبزیوں جو کلر اور دوسرے اجزا شامل ہوتے ہیں، ان میں بھی گوشت کسی نہ کسی صورت شامل ہوتا ہے۔ناشتے کے لیے دستیاب بازاری سیرل یا دلیے میں گیلاٹائن (gelatine) شامل ہوتا ہے۔ یہ جانوروں کی کھال، ہڈیوں اور دوسرے اجزاء سے حاصل ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بازاری چیزیں کھانے سے پہلے اس کے اجزا ضرور دیکھ لیں، اگر سبزی خوروں کو کسی غذا کے اجزا پر شک ہو تو اسے نہ کھائیں، شاید اس طرح گوشت کھانے سے بچا جا سکے۔

Browse Latest Weird News in Urdu