گھر مالک سمیت چوری

بدھ 20 مئی 2015 12:10

گھر مالک سمیت چوری

ہالینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی2015ء)ہالینڈ میں گزشتہ روز طلوع آفتاب سے قبل دو چوروں نے سیاحت کے دوران رہائش کے لئے استعمال ہونے والی ایک کیمپنگ وین چرائی لیکن اس جرم کے کچھ ہی دیر بعد پکڑے گئے۔ انہیں اندازہی نہ ہوا کہ ”گھر کا مالک بھی گھر کے اندر تھا۔ایمسٹرڈم سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ہالینڈ کے چھوٹے سے شہر ڈیلفٹ میں پیش آیا۔

دو چوروں نے ایک پبلک پارکنگ ایریا میں کھڑی ایک کیمپنگ وین چرانے کا فیصلہ کیاتھا ۔

(جاری ہے)

وہ پہلے سے پروگرام بنا کر اپنی گاڑی میں وہاں آئے تھے اور چپکے سے انہوں نے اس وین کو اپنی گاڑی کے ہینگر کے ساتھ جوڑ اور جائے واردات سے روانہ ہو گئے۔ اس وقت وین کا مالک نہ صرف اندر موجود تھا بلکہ بڑی خاموشی اور توجہ سے ایک ٹیبل لیمپ کی روشنی میں کوئی کام کررہا تھا۔ جب کیمپنگ وین کے مالک نے محسوس کیا کہ اس کا ”گھر“ تو اچانک سفر میں آگیا ہے تو اس نے نہ صرف اپنے موبائل فون سے پولیس کو خبردار کر دیا بلکہ ایک کھڑکی میں سے ٹارچ کی مدد سے چوروں کی گاڑی کا نمبر بھی نوٹ کر لیا اور پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu