ہمارا پرچم نہ تمہارا پرچم۔ ناسا لایا زمین کا پرچم

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 21 مئی 2015 12:54

ہمارا پرچم نہ تمہارا پرچم۔ ناسا لایا زمین کا پرچم

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی2015ء)دوسرے ممالک میں ہماری پہچان ہمارا قومی پرچم ہوتی ہے۔ دوسرے سیاروں پر ہماری پہچان کیا ہوگی؟ اسی بات کو مدنظر رکھ کر زمین کا پرچم ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ پرچم 7 سفید دائروں پر مشتمل ہے، جو ایک دوسرے میں پیوست ہیں۔ مستقبل میں یہ پرچم دوسرے سیاروں پر کالونیاں بسانے کے دوران استعمال کیا جائے گا۔ اس کے لیے تجویز آسکر پرنیفلڈٹ(Oskar Pernefeldt) نے دی تھی۔

(جاری ہے)

پھول سے ابھرتے 7 دائرے زمین پر زندگی کی علامت ہے۔ ان کا آپس میں مربوط ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ زمین پرموجود ہر چیز براہ راست یا بالواسطہ ایک دوسرے سے منسلک ہے۔ پرچم کا پس منظر نیلے رنگ کا ہے جو پانی کی نمائندگی کرتا ہے۔ پانی ہی زندگی کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ پانی نے زمین کا اکثر علاقہ گھیرا ہوا ہے اس لیے پرچم میں پانی کو خاص طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔ پھول کے بیرونی حصے پر بنے دائرے کو زمین نیلی سطح کو کائنات بھی سمجھا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu