آدھے گھنٹے کی تاخیر اور 9 ارب پاؤنڈ اڑ گئے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 21 مئی 2015 12:54

آدھے گھنٹے کی تاخیر اور 9 ارب پاؤنڈ اڑ گئے

چین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی2015ء)چین کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک کی ذاتی دولت میں سے 9 ارب پاؤنڈ کم ہوگئے ہیں۔ یہ سب صرف آدھے گھنٹے میں ہوا۔ ایسا اس لیے ہوا کہ وہ ایک میٹنگ میں وقت پر پہنچنے میں ناکام رہا۔

(جاری ہے)

یہ کوئی عام میٹنگ نہیں تھی، لی ہیجون اپنی کمپنی ہانرجی کی سالانہ شیئر ہولڈر میٹنگ میں آدھے گھنٹے لیٹ پہنچا تھا۔ ہانرجی چین کی سب سے بڑی سولر پینل بنانے والی کمپنی ہے۔ تاخیر سے پہنچنے پر کمپنی کے بارے میں شبہات نے جنم لیا اورکمپنی کو ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں زبردست جھٹکا لگا۔ فارچون کے مطابق اس واقعے کے بعدلی کی ذاتی دولت میں 9 ارب پاؤنڈ کی کمی ہوگئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu