برطانیہ میں گائے کے گوبرسے چلنے والی بس نے رفتارکا نیا ریکارڈ قائم کردیا

جمعرات 21 مئی 2015 16:21

برطانیہ میں گائے کے گوبرسے چلنے والی بس نے رفتارکا نیا ریکارڈ قائم کردیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء ) برطانیہ کی ایک کمپنی ریڈنگ بسس نے گائے کے گوبر سے دوڑنے والی ایک بس کو 76.785 میل فی گھنٹہ کی غیر معمولی رفتار سے دوڑانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق بس پر گائے کی کھال کی طرح سیاہ اور سفید پینٹنگ کی گئی ہے اور اس میں پیٹرول اور ڈیزل کی جگہ گائے کے گوبر کو بطور ایندھن استعمال کیا گیا ہے۔

کمپنی کے چیف جان بکرٹن کہتے ہیں کہ بایو میتھین سے چلنے والی اس بس کی رفتار کا ریکارڈ برابر کرنے میں بہت وقت لگے گا اوراس وقت ہماری 34 بسیں گائے کے گوبر سے بننے والے ایندھن کی مدد سے چل رہی ہیں جس کے لئے بس کی چھت پر 7 بڑے ٹینک لگائے گئے ہیں اور ان ٹینکوں میں گائے کا گوبر بھرا جاتا ہے جسے ’ان ایئروبک ڈائجیسشن ‘ کے عمل سے گزارا جاتا ہے اور اس طرح بایوگیس پیدا ہوتی ہے اور بعد میں اس گیس کو پریشر کے ذریعے مائع میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ماحولیاتی ماہرین نے اسے اہم پیش رفت قراردیتے ہوئے ماحول دوست قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بسیں عوامی ٹرانسپورٹ کا ایک بہترین ذریعہ ہیں اور ترقی پذیر لیکن زرعی ممالک میں گائے کے گوبر کی بہتات سے انہیں پسماندہ ممالک میں بہت کامیابی سے استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ پیٹرول اور ڈیزل سے ہونے والی آلودگی اور گیسوں سے زمینی ماحول تباہ ہورہا ہے جس کے باعث دنیا کے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu