21 سالہ پرانی بوتل سے نکلی حیران کن چیز

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 22 مئی 2015 15:02

21 سالہ پرانی بوتل سے نکلی حیران کن چیز

مشی گن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی2015ء)مشی گن میں دریا کے پاس کھمبیاں جمع کرنے والے کوکھمبیوں کے ساتھ ایک بوتل بھی ملی۔ بوتل کھولنے پر اس میں سے کوئی جن تو نہیں نکلا مگر ایک پیغام ضرور نکل آیا۔یہ پیغام ہزاروں سال پرانا نہیں بلکہ صرف 21 سال پرانا تھا۔ آئیونیا، مشی گن سے تعلق رکھنے والے ٹیری سمتھ نے بتایا کہ وہ دریا کے کنارے کے ساتھ کھمبیاں جمع کر رہا تھا کہ اسے ایک بوتل ملی، بوتل کھولی تو اس میں کچھ ڈرائنگ، فوٹوگراف اور ایک پیغام تھا۔

یہ پیغام 1994 میں دو چھوٹی بچیوں لیا اور اینجیلا نے لکھے تھے جو دریا کے اوپری طرف 35 کلومیٹر دور لینسنگ کی رہنے والی تھیں۔ اس پیغام میں لکھا تھا کہ 1994 میں وہ بارہ سال کی ہو جائیں گی، 27 اکتوبر کو ان کی سالگرہ ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ پیغام ملنے پر ٹیری نے ان دونوں لڑکیوں کوتلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیری نے میڈیا کی مدد لی تو ایک ٹی وی چینل نے ایک گھنٹے میں ہی ایک لڑکی لیا کو ڈھونڈ لیا۔

لیا نے اپنی تصاویر پہچان لی اور بہت ہی حیرت سے کہا کہ اسے بالکل یقین نہیں آ رہا ، اسے نہیں یاد انہوں نے کبھی بوتل میں پیغام رکھ کر دریا میں ڈالاہو، تاہم لیا نے اعتراف کیا کہ ایسا ضرور ہو سکتا ہے ، کیونکہ اس عمر میں وہ اسی طرح دریا میں جہاز چلاتے تھے، پتھر پھینکتے تھے شرارتیں کرتے تھے۔ لیا نے کہا کہ وہ اینجلا سے پوچھے گی شاید اسے یاد ہو کہ انہوں نے کبھی یہ شرارت کی ہو۔ ٹیری کا کہنا ہے کہ وہ اس پیغام کو اپنے البم میں ایک یادگار کے طور پر رکھے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu