’بلاسٹ پروف‘ وال پیپر کی تیاری کا کام شروع

ہفتہ 23 مئی 2015 12:43

’بلاسٹ پروف‘ وال پیپر کی تیاری کا کام شروع

واشنگٹن۔23مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)امریکی فوج نے فوجیوں کو دھماکے سے بچانے کے لیے ’بلاسٹ پروف‘ وال پیپر کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے۔رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ میں تحقیق کار جسٹن برونک نے کہا ہے کہ ہلکا اور چپکنے والا یہ وال پیپر باآسانی فوجی اپنے ساتھ لے کر چل سکیں گے تاکہ اسے دیواروں پر لگا کر دھماکے کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق اس وال پیپر پر سخت مواد کیولار فائبر کی پتلی تہہ لگی ہو گی جس سے دھماکے کے نتیجے میں دیوار کے جو ٹکڑے اڑتے ہیں ان میں بھی کمی واقع ہو گی۔انھوں نے کہا کہ عمارت کے اندر کی دیوار پر کچھ لگا کر دھماکے کی صورت میں ٹکڑے اڑنے میں کمی لانے کا یہ طریقہ نیا نہیں ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس وال پیپر کے بارے میں جو بات نئی ہے وہ یہ ہے کہ اس کوغیر تکنیکی یونٹ کے فوجی باآسانی اور بہت جلدی دیوار پر لگا سکتے ہیں جس سے فوجیوں کو کافی فائدہ ہو گا۔امریکی فوج کی انجینیئر کور کے ترجمان نِک بون نے کہا کہ امید ہے کہ ’بلاسٹ پروف‘ وال پیپر سے جانیں بچائی جا سکیں گی۔واضح رہے کہ اس وال پیپر کا نمونہ گزشتہ روز کو امریکی وزارت دفاع میں ایک نمائش میں پیش کیا گیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu