سیلفی کا شوق، خاتون نے خودکو گولی مارلی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 23 مئی 2015 16:43

سیلفی کا شوق، خاتون نے خودکو گولی مارلی

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی2015ء) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک خاتون نے پستول کے ساتھ پوز بنا کر سیلفی لیتے ہوئے اتفاقی طور پر خود کو گولی مار لی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک 21 سالہ خاتون نے ماسکو میں اپنے دفتر کے باہر سیکیورٹی گارڈ کی 9 ایم ایم پستول پڑی ہوئی دیکھی اور پھر فیصلہ کیا کہ کیوں نہ پستول کے ساتھ ایک سیلفی لی جائے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق جمعرات کو سیلفی لینے کے دوران مذکورہ خاتون نے اتفاقیہ طور پستول کا ٹرگر دبا دیا جس سے ان کے سر میں انتہائی قریب سے گولی لگی، تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کی تصدیق جمعے کو کی گئی۔ مذکورہ خاتون کو ماسکوکے ایک کلینک میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔ پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے کہ خاتون نے پستول کس طرح حاصل کی، جبکہ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دفتر کا گارڈ 2 ہفتے پہلے چھٹیوں پر جانے سے قبل اپنی پستول وہاں چھوڑ گیا تھا۔ نت نئے طریقوں سے سیلفی لینے کا رجحان آج کل بہت عام ہے اور اس کے لیے اکثر افراد خود کو خطرے میں بھی ڈال لیتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu