داڑھی اور مونچھیں ہوتو۔۔۔۔۔۔۔

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 مئی 2015 12:27

داڑھی اور مونچھیں ہوتو۔۔۔۔۔۔۔

ہنگری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2015ء)داڑھی اور مونچھوں کی تصاویر کو دیکھ کر یقیناً آپ کے ذہن میں بھی نتھو لال جی آ گئے ہونگے، وہی شرابی فلم والے نتھولال جی، جن کے بارے میں فلم میں باربار کہا گیا کہ مونچھیں ہوتو نتھولال جیسی ہوں ورنہ نہ ہوں۔ ہنگری ، بڈاپسٹ کے جنوب میں واقع ایک مقام کسکونفیلگےہازا میں ساتواں کنساگ بیئرڈ فیسٹیول منعقد ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

داڑھی اور مونچھوں کے اس مقابلے میں حصہ لینے والے افراد کئی سالوں سے داڑھی اور مونچھوں پر محنت کر رہے ہیں۔ سب یہی چاہتے ہیں کہ سب سے الگ نظر آئیں۔ مقابلے میں شریک ایک شخص نے اپنی مونچھوں کا ڈیزائن نپولین سوئم کی طرح بنایا ہوا ہے توا یک صاحب نے اپنی مونچھوں کو بالکل ہاتھی دانت کی شکل دی ہوئی ہے۔اس میلے میں شریک بہت سے افراد نے عجیب و غریب طرح کی داڑھیوں کی نمائش بھی کرائی ۔

Browse Latest Weird News in Urdu