برطانوی سٹوڈنٹس، اتنے گندے کہ کوئی سوچ نہ سکے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 25 مئی 2015 11:21

برطانوی سٹوڈنٹس، اتنے گندے  کہ کوئی سوچ نہ سکے

برطانیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی2015ء) گھروں میں رہنے والے طلباء کو کچھ ماں بہنوں کا خیال ہوتا ہے ، جو گھر میں اتنی گندگی نہیں پھیلاتے، اگر کچھ کچرا کر بھی دیں تو گھر والے کچرے کو اٹھا کر باہر پھینک دیتے ہیں۔ہوسٹل میں رہنے والے طلباء میں سے بھی چند ایک کافی گند مچاتے ہیں مگر اپنے فلیٹ میں جتنا گندان برطانوی طلباء نے کیا ہے، شاید ہی کسی نے کیا ہو۔

شیفلیڈ ،برطانیہ میں واقع ایک فلیٹ کی تصاویر دیکھ کر لگتا ہے کہ برطانیہ میں اس سے گندہ فلیٹ کوئی نہ ہوگا۔ اینڈکلف ویلج میں فروگاٹ اپارٹمنٹس کے 2 سی میں اتنا گند ہوگیا ہے کہ وہاں کرسیوں کے علاوہ کوئی کام کرنے کی جگہ نہیں بچی۔ فلیٹ کے کچن میں ہر طرف گندی ڈشز کے ڈھیر ہیں۔ کاؤنٹر کے اوپر پلاسٹک کی بوتلیں ہی بوتلیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اس فلیٹ میں طلباء کے لیے سب سے قابل فخر چیز وہ پلازما ٹی وی ہے جو ایک ڈرم کے اوپر رکھا ہے۔

ہرطرف بکھرے تاش کے پتے صاف بتاتے ہیں کہ اس فلیٹ میں شراب نوشی کے علاوہ جوئے کی محفلیں بھی جمتی ہیں۔یہاں رہنے والوں کا کہنا ہے گندگی کی وجہ سے اب فرش پر پاؤں دھرنے کی جگہ نہیں ہے۔ان طلباء کا کہنا ہے ، کچھ لوگوں نے ان کی بڑی تعریف کی ہے کہ کس طرح انہوں نے ٹی وی کو سیٹ کر کے رکھا ہے۔ طلباء کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہاں آنے والوں کو بس بدبو سے ہی مسئلہ ہوتا ہے، انہیں یہاں بس برتنوں سے بدبو آتی ہے۔

یہاں کے رہنے والوں نے گندی پلیٹوں اور برتنوں کو دھونے کی بجائے ایش ٹرے میں بدل لیاہے۔ یہاں رہنے والے طلباء نے ایک اور انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچن کا سنک کو برتنوں سے صرف اس وقت خالی کیا جاتا ہے ، جب کسی نے سنک میں پیشاب کرنا ہو۔ شیفلیڈ یونیورسٹی کو پچھلے سال ہی برطانیہ بھر میں ، طلباء کے بہترین رہائشی انتظام کے سلسلے میں پہلا انعام ملا تھا، مگر اسی یونیورسٹی کے باہر مقیم طلباء کے فلیٹ اتنے گندے ہیں کہ وہاں کوئی ملازم کام کرنے کو تیار نہیں ہوتا۔

Browse Latest Weird News in Urdu