دنیا کا پہلا حقیقی سٹارٹریک شپ، شپ ہے یا کچھ اور؟

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 25 مئی 2015 19:17

دنیا کا پہلا حقیقی  سٹارٹریک شپ، شپ  ہے یا کچھ اور؟

فوجان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مئی۔2015ء) ایک کروڑ پتی شخص نے اپنے دفتر کے لیے خصوصی طور پر سٹار ٹریک شپ تیار کرایا ہے۔سٹار ٹریک نما اس عمارت کی تعمیر پر 100 ملین پاؤنڈ خرچ ہوئے ہیں۔ سٹار ٹریک کے سپر فین لیو ڈیجان چین میں سب سے بڑی موبائل انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنی کے مالک ہیں۔سٹارٹریک نما اس عمارت کا سائز تین فٹ بال سٹیڈیم جتنا ہے۔

43 سالہ لیو نے اپنے نئے سٹارٹریک نما ہیڈکوارٹر کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ لیاہے۔یہ ہیڈ کوارٹر چین کے صوبے فوجان میں ہے۔ لیو چین میں انٹرنیٹ گیمنگ مارکیٹ کا آغاز کرنے والے افراد میں شامل ہے۔لیوکے اثاثہ جات کی مالیت 390 ملین پاؤنڈ ہیں، جو ملکہ برطانیہ کے اثاثوں سے زیادہ ہیں۔ سٹار ٹریک نما اس عمارت کو مکمل ہونے میں 6 سال لگے۔

(جاری ہے)

اس عمارت کے کے بارے میں سب سے پہلی خبر تب آئی جب سٹار ٹریک کے ایک فین نے اس کی سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ۔

اس عمارت کی تیسری منزل سے گراؤنڈ فلور تک 30 فٹ کی میٹل سلائیڈ ہے۔اس عمارت کے ہر حصہ میں خود کار طور پر کھلنے والے دروازے لگے ہیں۔ لیو کے پچھلے آفس میں بھی بہت سی دلچسپ اور عجیب و غریب چیزیں رکھی تھیں۔پرانے دفتر میں پن بال مشین، بیٹ میں کے کھلونے اور پرائیویٹ سینما بھی تھا۔ لیو ، نیٹ ڈریگن ویب سوفٹ کا چیئر مین ہے جس نے اپنے نئے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کا کام پچھلے سال ہی مکمل کرایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu