بیٹے کے ختنے نہ کرانے پر ماں کو جیل

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 26 مئی 2015 19:03

بیٹے کے ختنے نہ کرانے پر ماں کو جیل

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مئی۔2015ء) بیٹے کے ختنے نہ کرانے والی ماں کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ ہیتھر ہیرونیمس نے اپنے چار سالہ بیٹے کے ختنے کرانے سے انکار کر دیا تھا ۔ بچے کے باپ نے مقدمہ کردیا، جج نے فیصلہ بچے کے باپ کے حق میں دے دیا، مگر ماں ہیتھر ڈاکٹروں کو سرجری کے لیے اپنی رضامندی دینے سے پہلے ہی بیٹے سمیت فرار ہو گئی۔

(جاری ہے)

آخر کار اسے برووارڈ کاؤنٹی ، فلوریڈا سے ڈھونڈ نکالا گیا۔ ہیتھر نے پھر بھی اپنی رضامندی ظاہر نہیں کی تو اسے جیل جانا پڑا۔ جیل میں 9 دن گذار کر ہی ہیتھر کے ہوش ٹھکانے آگئے۔ وہ عدالت میں پیش ہوئی اور روتے ہوئے رضامندی کے کاغذات پر دستخط کر دئیے۔ ہیتھر کی ماں نے بتایا کہ اس کی بیٹی ختنوں کے خلاف ہے، اس کا ارادہ ہے کہ پورے ملک میں ڈاکٹروں تک رسائی حاصل کرے اور انہیں ختنے کرنےسے روکے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu