پاپ فرانسس کا وعدہ، کیا واقعی آج کے دور میں ممکن ہے؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 27 مئی 2015 11:39

پاپ فرانسس کا  وعدہ، کیا واقعی آج کے دور میں ممکن ہے؟

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی2015ء)پاپ فرانسس کا دعویٰ ہے کہ اس نے 1990 سے آج تک ٹی وی نہیں دیکھا۔ پاپ کا کہنا ہے کہ اس نے مقدس مریم سے وعدہ کیا تھا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھوں گا، کیونکہ یہ میرے لیے نہیں ہے۔ فٹ بال کے دلدادہ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے پاپ نے ٹی وی پر فٹ بال میچ بھی نہیں دیکھے ۔پاپ فرانسس اکثر اپنے سوئس گارڈ سے میچ کے رزلٹ اور ٹیموں کی پوزیشن کا پوچھتا ہے، کیونکہ وہ اپنے وعدے کے مطابق ٹی وی نہیں دیکھ سکتا۔

(جاری ہے)

پاپ نے ارجنٹائن کے ایک اخبار کو انٹرویودیتے ہوئے بتایا کہ اس کے ٹی وی نہ دیکھنے کی کوئی مخصوص وجہ نہیں، بس اس نے فیصلہ کیا کہ یہ ٹی وی میرے لیے نہیں تو اس نے دیکھنا چھوڑ دیا۔پاپ نے بتایا کہ اس نے 1990 سے ٹی وی نہین دیکھا اس نے 15 جولائی 1990 کی رات کو وعدہ کیا تھا کہ یہ ٹی وی میرے لیے نہیں۔پاپ نے یہ بھی بتایا کہ اس نے فٹ بال کو بھی اپنے وعدے سے مستثنیٰ نہیں کیا۔ پاپ کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے یا پھر روز صبح دس منٹ تک ایک اخبار پڑھتا ہے۔پاپ فرانسس نے 1994 سے چھٹیاں بھی نہیں کی۔

Browse Latest Weird News in Urdu