مردہ شخص نےچلنا شروع کر دیا۔

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 27 مئی 2015 17:27

مردہ شخص نےچلنا  شروع کر دیا۔

امریکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی2015ء)ملواؤکی (Milwaukee) کاؤنٹی ، امریکا میں ایک آدمی اپنے گھر میں زمین پر پڑا ہوا ملا تو سب نے اسے مردہ سمجھ لیا۔لیکن جب اسے مردہ خانہ لے جایا جا رہا تھا تو اس نے چلنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جب 46سالہ تھامس سینکومب کی دوست کا دو دن تک اس رابطہ نہیں ہو سکا تو خاتون نے پولیس کو فون کر کے آدمی کی خیریت معلو م کرنے کو کہا۔

بلڈنگ کے منیجر کی مدد سے پولیس کے آفیسر نے آدمی کا گھر کھولا ۔گھر کھولنے پر آدمی کی شناخت کر لی گئی جو کہ اپنے بیڈ کے ساتھ زمین پر نیچے گرا ہوا تھا۔آفیسر نے مدد بلائی۔ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کا جسم انتہائی سرد تھا جس کی وجہ سے اس کی سانس بحال کرنے کو کوشش نہیں کی گئی ۔ سینکومب کو دو بج کر دس منٹ پر مردہ قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نےآدمی کے بھائی کو اس کی موت کے بارے میں خبر دی تو بھائی نے پوسٹ مارٹم کرنے کی درخواست کی تاکہ موت کی وجہ معلوم کی جا سکے۔مردہ خانے سے ایک ٹیم مردہ کو لینے آئی تو تین بجے سینکومب نے خود بخود سانس لینا اور اپنا بایاں ہاتھ ،دائیں ٹانگ ہلانا شروع کردی ۔مگر اس وقت اس کی نبض نہیں چل رہی تھی۔ڈاکٹروں اور آدمی کے گھر والوں کو دوبارہ بلایا گیا۔

سینکومب کی نبض دوبارہ بحال ہو گئی اور اسے کولمبیا سینٹ میری ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ہسپتال کے عہدیدارونےقوانین کی وجہ سے کوئی بھی معلومات دینے سے انکار کر دیا۔سینکومب کے بھائی نے میڈیکل ایگزامینر کو بتایا کہ اس کا بھائی کبھی کبھی شراب اور سگریٹ پیتا تھا مگر اس نے کبھی منشیات نہیں لی۔سینکوم کے بھائی نے کہا کہ وہ آخری بار اپنے بھائی سے دو ہفتے پہلے ملا تھا اور اس کے لیے فکر مند تھا کیونکہ وہ ٹھیک نہیں تھا۔اس نے یہ بھی بتایا کہ اس کا بھائی دن بدن بہتر ہوتا جا رہا ہے۔اس نے یہ بھی بتایا کہ ابھی اس کی صحت سب سے اہم چیز ہے جس پر ہماری توجہ مرکوز ہے۔ میڈیکل ایگزامینر نے ابھی اس کیس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu