دنیا کی ظالم ترین گرل فرینڈ۔۔ جس نے اس شخص کا حلیہ بگاڑ دیا

جمعہ 29 مئی 2015 13:20

دنیا کی ظالم ترین گرل فرینڈ۔۔ جس نے اس شخص کا حلیہ بگاڑ دیا

پیرس ۔ 29 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) فرانسیسی خاتون کواپنے بوائے فرینڈ کو زد و کوب کرنے اور بطور گھریلو غلام زبردستی اپنے ساتھ رکھنے کے الزام میں ڈیڑھ سال قید اوردو لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق43 سالہ ذکیہ میدکور کو اپنے ایک سابق بوائے فرینڈکو ایک سال سے زائد عرصے تک زد و کوب کرنے، سگریٹوں سے اْس کے جسم کو جلانے، اْس کی آنکھوں میں نمک ڈالنے اور بیرونی دنیا سے اْس کا رابطہ مکمل طور پر منقطع کرنے اور ایذا رسانی جیسے جرائم میں ملوث رہی تھی۔

مذکورہ خاتون کریڈٹ کارڈ چوری کرنے کی مرتکب بھی ہوئی تھی۔عدالت نے پہلے میدکورکو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی جسے ڈیڑھ سال کر دیا گیا۔عدالت نے اذیت دینے کے الزام میں دو لاکھ یورو جرمانہ بھی کیا گیا ہے جو اْسے اپنے اسی سابق بوائے فرینڈ کو ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu