فیشن کی دلداہ، بندریا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 30 مئی 2015 21:09

فیشن کی دلداہ، بندریا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مئی۔2015ء)انٹرنیٹ پر ایک بندریا کی ویڈیو کی کافی دھوم مچی ہوئی ہے۔ اس ویڈیو کو کئی کروڑ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک بندریا اپنے چہرے پر میک اپ کرارہی ہے۔ اینجل نامی اس بندریا کی تین منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینجل میز کے کنارے پر بیٹھی ہوئی ہے جبکہ ایک عورت ٹوئیزرکی مدد سے اس کی پلکیں درست کر رہی ہے۔

ویڈیو دیکھ کر صاف محسوس ہوتا ہے کہ بندریا اپنی اس ”گرومنگ“ سے کافی خوش ہے۔ آنکھوں کے میک اپ کے بعد موسچرائزر کا مرحلہ آتا ہے۔ بندریا بڑے آرام سے آنکھیں بند کرتی ہے۔اس کے بعد میک اپ کرنے والی عورت، جس کے نام اور تصویر ویڈیو میں نہیں، بندریا کو کہتی ہے کہ اینجل تم بہت خوبصورت لگ رہی ہو۔

(جاری ہے)

کیا آنکھوں پر آئی شیڈ لگانے کو تیار ہو؟ اس کے بعد عورت اینجل کی آنکھوں پر آئی لائنر اور مسکارے سے میک اپ کرتی ہے۔

سب سے آخر میں لپ اسٹک کا مرحلہ آتا ہے۔ اینجل بڑے سٹائل سے لپ اسٹک لگوا کر تیار ہوتی ہے۔ اس ویڈیو پر بہت سے کمنٹ مثبت انداز میں کیے گئے مگر بہت بڑی تعداد نے میک اپ کرنے والی عورت کو برابھلا بھی کہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بندریا پر میک اپ کرکے خوش ہونے کی بجائے اسے اچھا ماحول دینا چاہیے ۔ لوگوں نے تنقید کی کہ جانوروں کو گھروں میں نہیں جنگل میں ہونا چاہیے۔ ویسے سوال تو یہ بھی ذہن میں اٹھتا کہ جب ایک بندریا 3 منٹ میں تیار ہو سکتی ہے تو خواتین کیوں نہیں؟

Browse Latest Weird News in Urdu