بچوں کے نرالے اور دلچسپ نام

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 30 مئی 2015 21:53

بچوں کے نرالے اور دلچسپ نام

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مئی۔2015ء) پاکستان میں ہی نہیں، بلکہ دنیا بھر میں اکثر لوگوں کے ایسے نام سامنے آتے ہیں ، جنہیں سن کر انسان بے اختیار مسکرانے لگتاہے۔ایک ویب سائٹ نیم بیری نے 2014 میں رکھے گئے بچوں کے ایسے ناموں کی فہرست بنائی ہیں، جنہیں بچوں کے انوکھے ترین نام کہا جا سکتا ہے۔انوکھے ترین ناموں کی اس فہرست میں سب سے اوپر پرنس چارلس (Princecharles)ہے۔

بہت سے بچوں کا نام پرنس چارلس رکھا گیا۔اسکے بعد دوسرا نمبر سیڈ مین (Sadman) کا ہے۔ اس بچے سے اس کا موڈ پوچھنے کی ضرورت نہیں۔ نام ہی غمگین ہے۔ فہرست میں اگلا نمبر جرمنی(Germany) ہے۔ پچھلے سال ایک دو نہیں بلکہ 26 جرمنی پیدا ہوئے۔ملک اور شہروں کے نام پر نام رکھنے کے حوالے سے پچھلے دنوں نیپال سے بھی کافی خبریں آئیں، جہاں بہت سے بچوں کے نام پاکستان اور لاہور رکھے گئے۔

(جاری ہے)

عجیب و غریب ناموں کی اس فہرست میں اگلا نمبر سفاری (Safari) ہے۔ نام سنتے ہیں ذہن میں ہاتھی، زرافے اور دوسرے جنگلی جانوروں کے نام ذہن میں آ جاتے ہیں۔اگلا عجیب و غریب نام بریلینٹ(Brilliant) ہے۔ پچھلے سال 6 بچوں کے نام بریلینٹ رکھے گئے، یعنی بچوں کے نام سے ہی ذہانت ٹپکتی ہے۔ ایسر(Acer) کے نام پر بھی بہت سے بچوں کے نام رکھے گئے۔ایسر کے بعد امید ہے کہ جلد ہی مائیکروسافٹ اور گوگل کے ساتھ ساتھ فیس بک بھی پیدا ہو جائیں گے۔ اپٹن(Upton) کا نام لگتا ہے امریکی ماڈل اور اداکارہ کیٹ اپٹن سے متاثر ہو کر رکھا گیا ہے ، جو سپورٹس الیسٹریٹ کے سوئمنگ سوٹ ایشو میں بھی جلوہ گرہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu