دو بھیانک حادثے، اتفاق یا پلاننگ؟

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 مئی 2015 13:08

دو بھیانک حادثے، اتفاق یا پلاننگ؟

تائیوان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2015ء)تائیوان میں ہوئے دو حادثوں میں حیرت انگیز مماثلت نے بہت سے لوگوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔تائیوان کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک شخص آدھی رات کو ہائی وے پر کار چلاتے ہوئےگاڑی سے ٹکرا کر مر گیا۔ سینگ ژہانگ کیانگ اس لڑکی کا بوائے فرینڈ تھا جو ایک ہفتہ پہلے اسی جگہ پر اسی انداز میں حادثے کا شکار ہوکر مری تھی۔

ایپل ڈیلی تائیوان کے مطابق آدمی کو 26 مئی کو صبح 4 بجے مردہ قرار دیا گیا۔ یہ وہی وقت تھا جب ایک ہفتہ پہلے اس کی گرل فرینڈ مری تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کو سینگ کی گاڑی سے ایک بیگ بھی ملا ہے جس میں ایک پستول اور تین گولیاں تھیں۔ کار کے دروازے پر گولی سے سوراخ ہوا بھی نظر آ رہا تھا۔ سینگ پچھلے ہفتے کار حادثے کے وقت اپنی گرل فرینڈ، 22 سالہ ژہانگ شان یون، کے ساتھ بھی تھا۔ ایپل ڈیلی کے مطابق جب لڑکی زندہ تھی تو اس نے اپنے تمام دوستوں کو میسج پر بتایا تھا کہ سینگ اسے قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے، وہ پاگل ہو چکا ہے، وہ کسی صورت مجھے چھوڑنے کو تیار نہیں۔اس نے اپنے دوستوں کو یہ بھی کہا کہ مجھے بچا لو۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کےوقت سینگ اپنی کار میں اکیلا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu