امریکا کا مہنگا ترین گھر

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 مئی 2015 13:20

امریکا کا مہنگا ترین گھر

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2015ء) لاس اینجلس کے اس بہت بڑے میگا مینشن میں تمام جدید سہولیات ہیں۔یہ جائیداد فروخت ہوکر مہنگی رہائش گاہوں کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔ یہ گھر امریکا کے مہنگے گھروں میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔ بیل ائیر ہل پر بنے اس گھر کی مالیت 500 ملین ڈالر لگائی جا چکی ہے۔ اس گھر کو پاؤل میکلین نے ڈیزائن کیا ہے۔

مرکزی گھر کا رقبہ 74000 مربع فٹ ہے۔ جب کے اس کے ساتھ 10000 مربع فٹ کے تین اور گھر بھی ملائے گئے ہیں۔ اس گھر کا محل وقوع ایسی جگہ پر ہے جہاں اس گھر سے چاروں طرف کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ اس پراجیکٹ کے پیچھے نیل نیامی کاذہن کارفرما ہے، نیل پہلے فلمیں پروڈیوس کرتا تھا اب ہائی ٹیک گھر بناتا ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اس گھر کو مکمل ہونے میں 20 ماہ لگے ہیں۔

(جاری ہے)

اس گھر کے گیراج میں 30 گاڑیاں کھڑی ہوسکتی ہیں۔اس گھر میں موناکو کی طرز پر بنا کیسینو بھی ہے۔ اس گھر کا مین بیڈ روم 5000 مربع فٹ کا ہے۔اس گھر میں جدید دنیا کی ہر شے موجود ہے۔اسی وجہ سے اس گھر کی قیمت 500 ملین ڈالر مانگی جا رہی ہے۔ اس وقت امریکا کے مہنگے ترین گھر کا اعزاز ایسٹ ہمپٹن کے ایک گھر کے پاس ہے جوپچھلے سال 96 ملین پاؤنڈ میں فروخت ہوا تھا۔ برطانیہ میں جو گھر سب سے مہنگا ہے وہ 2011 میں 144 ملین پاؤنڈ میں فروخت ہوا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu