92 سالہ امریکی خاتون کا انوکھا کارنامہ

پیر 1 جون 2015 13:36

92 سالہ امریکی خاتون کا انوکھا کارنامہ

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء ) بانوے سالہ امریکی خاتون میراتھن دوڑ مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی معمر خاتون بن گئیں۔ کینسر کے مرض سے صحت یاب ہونے والی بانوے سالہ امریکی خاتون ہیرٹ تھامپسن نے 42.1 کلومیٹر دوڑ سات گھنٹے چوبیس منٹ اور چھتیس سیکنڈ میں مکمل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاضرین نے دل کھول کر ہیرٹ کے جذبے کو سراہا۔ ہیرٹ تھامپسن نے 76 سال کی عمر میں دوڑنا شروع کیا۔ ہیرٹ سولہ بار میراتھن دوڑ میں حصہ لے چکی ہیں جس کا مقصد کینسر سے متعلق تحقیق کیلئے فنڈز جمع کرنا ہے۔ ہیرٹ نے آئندہ بھی میراتھن دوڑ میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu