عورت نے لاعلمی میں 2 لاکھ ڈالر کا ایپل ون کباڑ میں پھینک دیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 1 جون 2015 13:46

عورت نے لاعلمی میں 2 لاکھ ڈالر کا ایپل ون کباڑ میں پھینک دیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جون2015ء) 600 ڈالر مالیت کے اس کمپیوٹر کو سٹیو جابز اور ایپل بانیان نے خود اسمبل کیا تھا سیلیکون ویلی میں ایک ری سائیکلنگ سنٹر کو ایک عورت کی تلاش ہے جو غلطی سے ایپل کے پہلی نسل کے کمپیوٹر ایپل ون کو کباڑ میں پھینک گئی۔ پرائیویٹ نیلامی میں اس کمپیوٹر کے دولاکھ ڈالر ملے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ عورت اپنے گھر کو صاف کر رہی تھی کہ اسے گیراج میں اپنے مرحوم شوہر کا یہ کمپیوٹر ملا۔

یہ ایپل کا پہلا کمپیوٹر تھا جو ہاتھ سے اسمبل کیا گیا تھا۔ اسے سٹیو جابز ، سٹیو ووزنیاک اور رون وائن نے 1976 میں اسمبل کیا تھا۔ اس کمپیوٹر کو 600 ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔اس کمپیوٹر میں صرف 4 کے بی کی میموری تھی۔ اس ماڈل کے صرف 200 کمپیوٹر بنائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

کلین بے ایریا ری سائیکلنگ سنٹر کے وائس پریزیڈنٹ وکٹر گچون نے کہا کہ عور ت نے اس کمپیوٹر کے ساتھ اور بہت سا الیکٹرونکس کا سامان کباڑ سمجھ سنٹر میں چھوڑدیا اور ٹیکس رسید تک نہ لی۔

اس عورت کے رابطے کی معلومات بھی ری سائیکلنگ سنٹر میں نہیں۔ کچھ ہفتوں بعد ری سائیکل سنٹر کی ٹیم نے سامان کا جائزہ لیا تو انہیں ایپل ون ملا۔ ری سائیکلنگ سنٹر کا کہنا ہے کہ اگر وہ عورت انہیں مل جائے تو نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا آدھا حصہ اسے دے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu